QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے ساتھ اسلام آباد کا رویہ آقا اور غلام جیسا ہے، شیخ نیئر عباس مصطفوی

7 Feb 2020 19:46

نومل میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جی بی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ آج آرڈر 2020ء کی تیاری ہے جبکہ اس سے قبل 2009ء میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک آرڈر جاری کیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ نواز نے ایک آرڈر جاری کیا۔ یہ تمام آرڈرز بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی جنرل سکرٹری شیخ نیئر عباس مصطفوی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانیوالے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ 180 دنوں سے کشمیری عوام کرفیو میں زندگی گزار رہے ہیں۔ بچے، خواتین اور عمر رسیدہ لوگ سسک سسک کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کی تنظیموں کی کشمیر میں بھارتی مظالم سے چشم پوشی انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ نومل میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا دشمن ہونے کے ساتھ ساتھ انسانیت کا بھی دشمن ہے۔ چھ مہینوں سے اپنے ہی ملک کے شہریوں کو محصور کر کے دنیا میں اپنی جمہوریت کا ڈھونگ رچا رہا ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان آرڈر 2020ء پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا رویہ جی بی کے عوام کیساتھ آقا اور غلام جیسا ہے۔ آج آرڈر 2020ء کی تیاری ہے جبکہ اس سے قبل 2009ء میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک آرڈر جاری کیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ نواز نے ایک آرڈر جاری کیا۔ یہ تمام آرڈرز بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام کو مختلف حکم ناموں سے بیوقوف بنانا اصل میں یہاں کے عوام کی توہین ہے جسے کسی طور قبول نہیں کیا جاسکتا۔ مجلس وحدت مسلمین اس نئے آرڈر کو مسترد کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 843238

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843238/گلگت-بلتستان-کے-ساتھ-اسلام-ا-باد-کا-رویہ-ا-قا-اور-غلام-جیسا-ہے-شیخ-نیئر-عباس-مصطفوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org