0
Friday 7 Feb 2020 22:20

پاراچنار، صحافی اور سماجی کارکنان کا دی نالج اسکول سسٹم کا دورہ

پاراچنار، صحافی اور سماجی کارکنان کا دی نالج اسکول سسٹم کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے صحافیوں اور سماجی کارکنان نے دی نالج سٹی سکول پاراچنار کا دورہ کیا اور سکول کے مختلف حصوں، کلاسیز، کمپیوٹر لیب، لائبریری، کھیلوں کے میدان، کانفرنس روم اور حسینیہ ہال کا معائنہ کیا۔ سکول کے ایم ڈی سید حیدر زیدی نے صحافیوں اور سماجی کارکنان کو سکول کے مختلف حصے دکھائے اور جدید تعلیم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر صحافیوں کی سید حیدر زیدی اور سکول منیجمنٹ سے ادارے کی تعلیمی کاوشوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صحافیوں نے سکول کو پاراچنار کے غیور عوام کیلئے بہترین تحفہ قرار دیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ پاراچنار میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل معیار پر تعمیر شدہ بلڈنگ، جس میں بہترین تعلیمی ماحول، انگلش میڈیم کے ساتھ ساتھ بہترین دینی، فقہی علوم سے اپنے بچوں کو آراستہ کرنے کا بہترین موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے آج ہی دی نالج سٹی سکول کا دورہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 843269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش