0
Friday 7 Feb 2020 22:41

سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، پولیس ملازمین کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے گا

سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، پولیس ملازمین کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے پولیس ملازمین کے لئے ہیلتھ کارڈ کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت سندھ نے پولیس ملازمین کو ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے احکامات پر اے آئی جی ویلفیئر متحرک ہوگئے۔ سید پیر محمد شاہ کے اے آئی جی ویلفیئر تعیناتی کے بعد فیصلے پر پیش رفت ہوئی۔ صحت کارڈ سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو علاج و معالجے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اے آئی جی ویلفیئر نے تمام اضلاع کے پولیس افسران کو خطوط ارسال کردیئے۔ ضلعی افسران کو 18 فروری تک معلومات اے آئی جی ویلفیئر سی پی او کو بھیجنے کے احکامت جاری کردیئے گئے ہیں۔ پولیس ملازمین و اہل خانہ کے کوائف ملنے کے بعد محکمہ داخلہ سندھ کو بھیجے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 843271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش