0
Friday 7 Feb 2020 22:49

سپریم کورٹ کا کراچی کا ڈیزائن دوبارہ بنانے کا حکم

سپریم کورٹ کا کراچی کا ڈیزائن دوبارہ بنانے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے شہر قائد کراچی کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہدایت دی کہ بتایا جائے کراچی کو جدید ترین شہر کیسے بنایا جا سکتا ہے۔ عدالت نے کراچی کے نئے ڈیزائن کے لئے سول انجینیرز، ماہرین اور ٹاؤن پلاننز سے مدد حاصل کرنے اور کراچی کیسے بہتر ہوگا؟ کی آگاہی مہم چلانے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے ہدایت دی کہ اخبارات اور ٹی وی پر لوگوں کو بتایا جائے کہ کراچی کیسے بہتر ہوگا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سیشن میں سندھ حکومت کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ سلمان طالب الدین نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اچھی تجویز دیں گے، ایک کمیٹی بنائی گئی ہے، میں خود بتائوں گا کہ کراچی کے مستقبل کے لئے کیا حتمی پلان ہے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پتہ نہیں چل رہا کہ کس پر بھروسہ کریں۔ شہری خاتون نے کہا کہ یہ کمیٹی کے چکر میں وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ ان کی کمیٹیوں میں تو وہیں ہیں جو یہ سب کررہے ہیں۔ پی آئی اے پلانیٹیریم سے متصل شادی ہال گرانے کے معاملے پر ڈائریکٹر پی آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ شادی ہال ختم کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے کل ہی دیکھا ہے، شادی ہال موجود ہے۔ ڈائریکٹر پی آئی اے نے عدالت کو مزید بتایا کہ سرگرمیاں ختم ہوچکی ہیں، وہاں کوئی کمرشل کام نہیں ہورہا۔ عدالت نے حکم دیا کہ کل تک اسٹرکچر ختم کرکے رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے پی آئی اے کو دی گئی دیگر زمینوں سے متعلق بھی رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے نہر خیال پر سبزہ اور پارک بنانے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے کہا کہ نہر خیام پر کمرشل تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 843272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش