QR CodeQR Code

کلیم امام کی چھٹی، وزیراعظم کا گرین سگنل، ممکنہ آئی جی سندھ کا نام سامنے آگیا

7 Feb 2020 22:57

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات میں آئی جی سندھ کے طور پر مشتاق مہر کو فائنل کرلیا گیا ہے، ان کا نام ان افسران میں شامل تھا جو سندھ حکومت نے وفاق کو بھجوائے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت اور سندھ میں آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر اتفاق ہوگیا، وزیراعظم عمران خان نے مشتاق مہر کے نام کیلئے گرین سگنل دے دیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات میں آئی جی سندھ کے طور پر مشتاق مہر کو فائنل کرلیا گیا ہے، ان کا نام ان افسران میں شامل تھا جو سندھ حکومت نے وفاق کو بھجوائے تھے۔

وزیر اعظم کے گرین سگنل کے بعد سندھ حکومت کو آئی جی کی تبدیلی کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں آئی جی کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس وقت کلیم امام بطور آئی جی سندھ خدمات سرانجام دے رہے ہیں لیکن سندھ حکومت سے اختلافات کے بعد پیپلز پارٹی نے ان کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 843274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843274/کلیم-امام-کی-چھٹی-وزیراعظم-کا-گرین-سگنل-ممکنہ-آئی-جی-سندھ-نام-سامنے-آگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org