0
Friday 7 Feb 2020 23:25

صوبے کو نوکریوں میں نظر انداز کرنے پر سندھ کا وفاق سے احتجاج کا فیصلہ

صوبے کو نوکریوں میں نظر انداز کرنے پر سندھ کا وفاق سے احتجاج کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ سرکار نے سال 19-2018ء میں بھی صوبے کو نوکریوں میں نظر انداز کرنے پر وفاق سے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے اپنے پالیسی بیان میں کہا کہ وفاق نے ایک بار پھر سندھ کو وفاقی نوکریوں میں نظرانداز کر دیا ہے۔ وفاق نے سال 2018ء اور 2019ء میں سندھ کو کوٹا کے تحت 30 ہزار نوکریاں کم دیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سے 10 ہزار اور کے پی سے 96 ہزار اضافی بھرتیاں کی گئیں۔ وفاق نے کوٹے کو نظر انداز کرتے ہوئے پنجاب اور کے پی کے نوجوانوں کو سندھ سے زیادہ نوکریاں دیں۔ پنجاب کو کوٹے سے دس ہزار تین ملازمتین زیادہ دی گئیں۔

کوٹے کے تحت سندھ کی ایک لاکھ 12 ہزار 817 ملازمتیں بنتی ہیں، جبکہ سندھ کو 81 ہزار 403 نوکریاں دی گئیں۔ کراچی کو پونے دو سالوں میں اعلانات کے سوا ایک ٹکا بھی نہیں ملا۔ وزیراعظم خود کو ایک اور ٹیکہ لگوائیں، تاکہ سندھ کے نوجوانوں کو وفاق میں حق مل سکے۔ محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاق نے نوکریوں کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں میں بھی سندھ کو نظرانداز کر دیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ میں غیر ملکی قرضوں سے صرف دو سڑکوں کے منصوبے دیئے۔ زیادہ سڑکیں پنجاب اور کے پی کو بناکر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 843277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش