0
Saturday 8 Feb 2020 10:39

نئی دہلی انتخابات، پولنگ جاری

نئی دہلی انتخابات، پولنگ جاری
اسلام ٹائمز۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسمبلی انتخابات کیلئے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ، نتائج کا اعلان 11 فروری کو ہو گا۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی اسمبلی کی 70 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل شام 6 بجے تک جاری رہے گا، انتخابات کیلئے تقریبا ایک کروڑ 47 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ ووٹنگ کے لیے 13 ہزار 750 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، سکیورٹی کیلئے 90 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں، جبکہ مقامی وقت کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہو کر شام 6 بجے تک جاری رہے گا اور ووٹوں کی گنتی 11 فروری کو ہو گی۔

ذرائع کے مطابق دہلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی، بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے، جبکہ دہلی اسمبلی کی مدت 22 فروری کو ختم ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو 67، بی جے پی نے 3 نشستیں حاصل کی تھیں، جبکہ کانگریس کوئی نشست حاصل نہیں کر سکی تھی۔
خبر کا کوڈ : 843311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش