0
Saturday 8 Feb 2020 11:39

سرعام پھانسی کی مذمت کرتے ہیں، رانا ثناء اللہ

سرعام پھانسی کی مذمت کرتے ہیں، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کل پاس ہونے والی قرارداد اللہ کی طرف سے ان پر پھٹکار ہے، سرعام پھانسی کی مذمت کرتے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ معاشرے میں تلخیاں اور نفرتیں پیدا کر رہے ہیں اس کا ازالہ سالوں میں ممکن نہیں ہو گا، اتحادیوں کی بات چھوڑیں 22 کروڑ عوام ان سے ناراض ہیں، جو حکومت کو جتنی جلدی چھوڑے گا اچھا ہو گا۔

کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عدالت میں 10 اسپیشل پراسیکیوٹر لگ چکے ہیں، 6 کروڑ روپے فیس ادا کی گئی، معلومات بھی نہیں دی جا رہی، کیا یہ وہی عدالت نہیں ہے جس کے جج کو واٹس ایپ پر تبدیل کر دیا گیا تھا۔ رانا ثناء نے کہا کہ پہلے اور موجودہ جج پر کوئی شک نہیں ہے، دونوں ججز فرض شناس آفیسر ہیں، خصوصی عدالت کا یہ المیہ ہے کہ حکومت جج کو تبدیل کر سکتی ہے، ہم انصاف حاصل کرنے کی جنگ لڑ رہے ہیں اور جیتں گے، ہمیں عدالتوں سے انصاف مل رہا ہے، روزانہ بے گناہ افراد رہا ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 843324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش