QR CodeQR Code

کے پی کے، سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

8 Feb 2020 11:57

کے پی حکومت کیجانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا سول سرونٹس رولز کے تحت سرکاری ملازمین کی سیاسی وابستگی پر پابندی ہے، اسلئے تمام محکمے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کریں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے تمام محکموں کے سیکریٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں سیاسی پارٹیوں میں عہدہ رکھنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔
KPK Govt Latter about Political activity by Govt employee
ہدایات میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا سول سرونٹس رولز کے تحت سرکاری ملازمین کی سیاسی وابستگی پر پابندی ہے، اس لئے تمام محکمے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کریں۔


خبر کا کوڈ: 843328

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843328/کے-پی-سیاسی-سرگرمیوں-میں-ملوث-سرکاری-ملازمین-کیخلاف-کارروائی-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org