0
Saturday 8 Feb 2020 13:39

سرعام پھانسی کی مخالفت پر علی محمد علی اور فواد چوہدری آمنے سامنے

سرعام پھانسی کی مخالفت پر علی محمد علی اور فواد چوہدری آمنے سامنے
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے سرعام پھانسی کی قرار داد کی مذمت کرنے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ علی محمد خان نے ٹوئٹ پر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ الحق ہے اور اس کا حکم بھی الحق ہے، اسلامی سزاؤں کو ظلم و بربریت کہنے والے خود ظالم ہیں۔ علی محمد خان نے قبائلی معاشرہ پر فواد چوہدری کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی معاشرہ دنیا کا سب سے مہذب معاشرہ ہے جہاں عورت کی عزت، بڑوں کا ادب اور پختون ولی ہے، جہاں سر قربان کیا جاتا ہے لیکن عزت نہیں قربان کی جاتی، مجھے اپنے قبائلی معاشرہ پر فخر ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کوئی کچھ بھی کہے جو اللہ کا حکم ہے اس پر عمل ہونا چاہیئے، جس کی زینب شہید ہوتی ہے اسی کو اس درد کا علم ہے، ایسے ظالم درندوں کیلئے ایک ہی سزا ہے جس سے دیگر درندوں کو مضبوط پیغام ملے گا کہ پاکستانی قوم اپنے بچوں کی بے حرمت شدہ لاشیں مزید برداشت نہیں کر سکتے۔ علی محمد خان نے قرارداد کی منظوری پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اسے قومی اسمبلی کی تاریخ کا ایک اہم دن قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف پہلے اس سزا کا مطالبہ کر چکے تھے اب بلال بھٹو بھی تائید کریں۔ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے یہ قرارداد پیش کی تھی جو کثرت رائے سے منظور کی گئی۔ دوسری جانب نہ صرف پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کی بلکہ خود وفاقی وزراء وفاقی وزراء فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے بھی سرعام پھانسی کی بھرپور مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 843361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش