0
Saturday 8 Feb 2020 15:06

شہید مظفر کرمانی کی شہادت انقلاب اسلامی کے اثرات کو روکنے کی ناکام کوشش تھی، علامہ باقر زیدی

شہید مظفر کرمانی کی شہادت انقلاب اسلامی کے اثرات کو روکنے کی ناکام کوشش تھی، علامہ باقر زیدی
اسلام ٹائمز۔ شہید مظفر علی کرمانی اور ان کے باوفا ساتھی شہید نذیر عباس کی 19ویں برسی کے موقع پر کراچی میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محفل شاہ خراسان سولجربازار میں شہید مظفر کرمانی کے رفقاء کی جانب سے منعقدہ مجلس ترحیم سے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے ’’ شہادت کی اہمیت ‘‘کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادتوں سے معاشرے زندہ ہوتے ہیں، شہادتوں سے معاشروں کی روحانی زندگی وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں شہادت کی ثقافت سے عشق رکھنا چاہیئے، شہید مظفر کرمانی، شہید نذیر عباس اور دیگر شہداء کی شہادتیں انقلاب اسلامی کے اثرات کو روکنے کی ناکام کوشش تھی، شہداء زندہ ہیں اور معاشر ے کو زندہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی بی زہرا (س)، حضرت حمزہ (ع) کی قبر مبارک کی زیارت کے لئے تشریف لے جایا کرتی تھیں تاکہ شہید کی یاد زندہ رہے، بی بی زہرا  (س) کا یہ عمل شہادت کی عظمت واضح کرتا ہے، رسول خدا (ص) نے بھی حضرت حمزہ (ع) کی بھرپور یاد منائی اور خواتین کوان کے گھر پر گریہ کرنے کے لئے بھیجا۔
خبر کا کوڈ : 843381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش