0
Saturday 8 Feb 2020 15:42

آئی جی سندھ نے پولیس افسران کیخلاف انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردی

آئی جی سندھ نے پولیس افسران کیخلاف انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردی
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ کلیم امام نے 23 پولیس افسران کے خلاف انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت پبلک سیفٹی کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں پولیس کے خلاف شکایات اور پولیسنگ پلان پر غور کیا گیا، اس موقع پر آئی جی سندھ کلیم امام نے 23 پولیس افسران کے خلاف انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی۔ آئی جی سندھ کے مطابق انکوائری رپورٹ گزشتہ سال 3 مرتبہ چیف سیکریٹری کو بھی بھیجی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ شکایات کے تدارک کے لئے پولیس سے پوچھیں گے، 2013ء میں کرائم انڈیکس پر کراچی کا چھٹا نمبر تھا، اب کراچی کرائم انڈیکس میں 93 نمبر پر ہے، امن و امان کی صورتحال بہتر سے بہتر ہورہی ہے، ان سب میں سندھ حکومت کی کاوشیں شامل ہیں۔

انکوائری رپورٹ میں شامل پولیس افسران کے نام
آئی جی سندھ  کی جانب سے جن افسران کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی گئی، ان میں گریڈ 21 کے افسر غلام سرور جمالی، گریڈ 19 کے پولیس افسر پرویز عمرانی، ایس ایس پی اظفر مہیسر، گریڈ 20 سے ریٹائرڈ ذوالفقار شاہ، گریڈ 19 کے اعتزاز گوریا اور گریڈ 18 کے ایس پی جاوید بلوچ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ایس پی اعجاز ہاشمی، ایس پی طاہر نورانی، ایس ایس پی کامران راشد، سابق ایس ایس پی ملیر انور خان، ایس پی سرور ابڑو، ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ خالد کورائی، ایس پی سی ٹی ڈی حیدرآباد یعقوب علمانی، ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی مرتضیٰ بھٹو، ایس پی الطاف لغاری، ڈی ایس پی فہیم فاروقی، ڈی ایس پی نیئر، ڈی ایس پی دوست محمد منگریو اور ڈی ایس پی زاہد کے خلاف بھی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 843388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش