0
Saturday 8 Feb 2020 17:03

کراچی 10 فروری سے انسداد پولیو مہم چلانے کا اعلان

کراچی 10 فروری سے انسداد پولیو مہم چلانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انسداد پولیو مہم 10 فروری سے شروع ہوگی، مہم کے تحت کراچی کے 23 لاکھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ برائے پولیو کے مطابق کراچی میں انسدادِ پولیو مہم 10 فروری سے 17 فروری تک کراچی کے 6 اضلاع میں جاری رہے گی، مہم کے تحت کراچی کے پانچ سال سے کم عمر 23 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم میں 13000 سے زائد کارکنان اور سپروائزر حصہ لیں گے اور 5000 پولیس اہلکار ان پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرینگے، جو گھر گھر جاکر اسکولوں کے بچوں کو ویکسین فراہم کریں گی۔ 17 فروری سے 23 فروری تک سندھ کے دیگر اضلاع میں مہم چلائی جائے گی، جس میں پانچ سال سے کم عمر 67 لاکھ سے زائد بچے مہم کا ہدف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 843413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش