QR CodeQR Code

کراچی، طویل بندش کے بعد سی این جی اتوار کی صبح بحال کر دی جائیگی

8 Feb 2020 17:12

گیس پریشر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کمپنی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز ایک ہفتے کے طویل وقفے کے بعد اتوار کی صبح 7 بجے کھول دیئے جائیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز اتوار 9 فروری کو 7 بجے شب تک 12 گھنٹوں کیلئے کھولے جائیں گے۔ ایس ایس جی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی کو مختلف گیس فیلڈز سے موصول ہونے والی گیس کی مقدار انتہائی کم ہے، جس کا سبب ایس ایس جی سی کا لائن پیک بری طرح متاثر ہے، گیس پریشر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کمپنی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 843416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843416/کراچی-طویل-بندش-کے-بعد-سی-این-جی-اتوار-کی-صبح-بحال-کر-دی-جائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org