QR CodeQR Code

لاہور پولیس نے 70 وی آئی پیز سے سکیورٹی واپس لے لی

8 Feb 2020 19:32

پولیس نے ابتدائی طور پر تھانوں کی نفری کو پورا کرنے کیلئے لاہور شہر کے 70 وی آئی پیز کو دی جانیوالی نفری کو کم کیا گیا اور ان سے سکیورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات اہلکاروں کو واپس بلوا کر تھانوں میں بھجوا دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ شروع کر دیا۔ لاہور پولیس نے 70 وی آئی پیز کو بھجوائی گئی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو واپس بلوا کر تھانوں میں تعینات کر دیا۔ لاہور پولیس کی جانب سے سیف سٹی اور سی آر او سسٹم کی مدد سے 35 پولیس سٹیشنز کا انتخاب کیا گیا، جن میں لاہور شہر کے کرائم کا 70 فیصد کرائم انہیں تھانوں میں سرزد ہو رہا تھا۔ پولیس کی جانب سے کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے ان تھانوں کی نفری کو پورا کرنے اور اس میں وسائل زیادہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

پولیس نے ابتدائی طور پر تھانوں کی نفری کو پورا کرنے کیلئے لاہور شہر کے 70 وی آئی پیز کو دی جانیوالی نفری کو کم کیا گیا اور ان سے سکیورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات اہلکاروں کو واپس بلوا کر تھانوں میں بھجوا دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر سکیورٹی اور دیگر ڈیپارٹمنٹس سے 800 اہلکاروں کو تھانوں میں بھجوایا گیا ہے، جس سے جرائم کی شرح میں واضع کمی رونما ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 843441

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843441/لاہور-پولیس-نے-70-وی-ا-ئی-پیز-سے-سکیورٹی-واپس-لے-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org