QR CodeQR Code

گورنر بلوچستان کا سول اسپتال کوئٹہ کا دورہ، ناقص صورتحال پر برہم

عوام کی جان سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں، ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لیا جائیگا، امان اللہ یاسینزئی

8 Feb 2020 20:18

گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہمیں ٹیکس ادا کرنے والوں کو اپنا بچہ سمجھنا ہو گا، کبھی بھی یہ غیر معیاری ادویات اپنے بچوں کونہیں دیں گے اسی طرح عوام کا خیال رکھا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان امان اللّٰہ یسین زئی نے سول اسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں اسپتال کی ناقص صورتحال دیکھ کر وہ برہم ہوگئے۔ امان اللّٰہ یٰسین زئی نے کہا کہ کوئٹہ کا سول اسپتال مسائل کی آماجگاہ ہے، جبکہ غیر معیاری ادویات عوام کو نہیں دینی چاہیئے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہمیں ٹیکس ادا کرنے والوں کو اپنا بچہ سمجھنا ہو گا، کبھی بھی یہ غیر معیاری ادویات اپنے بچوں کو نہیں دیں گے اسی طرح عوام کا خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبہ میں سول اسپتال سب سے بڑا اسپتال ہے جب یہاں یہ حالت ہے تو باقیوں کا تو اللّٰہ ہی حافظ ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 843449

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843449/عوام-کی-جان-سے-کھیلنے-کسی-کو-اجازت-نہیں-ذمہ-داروں-کیخلاف-ایکشن-لیا-جائیگا-امان-اللہ-یاسینزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org