QR CodeQR Code

ان ہاؤس تبدیلی کی مخالفت کرینگے، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں، سراج الحق

8 Feb 2020 22:34

لاہور میں خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان ہاﺅس تبدیلی کے خلاف مزاحمت کرینگے، کیونکہ ان ہاﺅس تبدیلی عوام اور عوامی ایجنڈے کے خلاف سازش ہوگی، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی کی مخالفت اور مزاحمت کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ان ہاﺅس تبدیلی پر یقین نہیں رکھتی، کیونکہ ان ہاﺅس تبدیلی کے نتیجے میں خرید و فروخت اور چھانگا مانگا کی سیاست دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ ان ہاؤس تبدیلی کے خلاف بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ان ہاﺅس تبدیلی کے خلاف جماعت اسلامی مزاحمت کرے گی، کیونکہ ان ہاﺅس تبدیلی عوام اور عوامی ایجنڈے کے خلاف سازش ہوگی، جماعت اسلامی شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا مطالبہ کرتی ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ چوروں اور لٹیروں کو پکڑنے کے دعویدار وزیراعظم آج بےبس دکھائی دیتے ہیں، تاہم ملکی سیاست میں اب سابق حکمرانوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، حکومت کے 18 ماہ میں 11 ہزار ارب روپے کے قرض لئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تبدیلی کا نعرہ لگایا، لیکن تبدیلی کے بجائے عوام کی مشکلات میں ہی اضافہ کیا، حکومت نے معیشت کے سارے اختیارات عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے حوالے کئے گئے، اب وہ مالیاتی اداروں کو کنٹرول کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ ان ہاؤس تبدیلی کی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں اور حزب اختلاف کی جماعتیں اس کی حمایت کر رہی ہیں جبکہ ایک سینیئر صحافی نے 2020ء میں ان ہاؤس تبدیلی کا دعویٰ بھی کر رکھا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 843484

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843484/ان-ہاؤس-تبدیلی-کی-مخالفت-کرینگے-شفاف-اور-غیر-جانبدار-انتخابات-کا-مطالبہ-کرتے-ہیں-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org