0
Saturday 8 Feb 2020 23:57
آٹا، گھی، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتیں کم کرنیکا فیصلہ

غریب کا احساس نہیں کرسکتے تو حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں، عمران خان

غریب کا احساس نہیں کرسکتے تو حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب کی بہتری کے لئے ہی حکومت میں آئے ہیں اور اگر غریب کا احساس نہیں کرسکتے تو حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں کھانے پینے کی اشیاء کی سستے نرخوں فراہمی پر غور کیا گیا اور عوامی ریلیف کے حوالے سے آٹا، گھی، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے کچن میں بنیادی اشیاء ہر حال میں پہنچائیں، جن گھرانوں میں خریدنے کی سکت نہیں، انہیں حکومت راشن دے گی، احساس پروگرام کے تحت انتہائی غریب افراد کو راشن دیں، اگر غریب کا احساس نہیں کرسکتے تو حکومت میں رہنے کا حق نہیں، ہم غریب کی بہتری کے لئے ہی حکومت میں آئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی قمتیں ہر صورت کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی کریں، عوام کو ریلیف دیں، کسی بھی چیز کے پیسے کاٹیں، مگر غریب آدمی کو سہولت دیں، عوامی ریلیف کے لئے کچھ بھی کرنا پڑے کروں گا، قیمتوں میں کمی کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی سابقہ حکومت کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے، ذخیرہ اندوزوں نے بھی معاملات خراب کئے، تاہم آٹا بحران میں یوٹیلیٹی اسٹورز نے بہترین کام کیا اور اسی وجہ سے یوٹیلٹی اسٹورز کی سیل میں 800 فیصد تک اضافہ ہوا۔
خبر کا کوڈ : 843495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش