0
Sunday 9 Feb 2020 00:00

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید
اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شخص شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج  نے شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی اور آرٹلری اور مارٹر گولے بھی داغے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید جب کہ ایک خاتون زخمی ہوئی جسے قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھی دشمن کے خلاف بھر پور جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ : 843496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش