QR CodeQR Code

شہید قاسم سلیمانی کی حیات و خدمات پر کتاب کا پہلا ایڈیشن ہاتھوں ہاتھ بِک گیا

9 Feb 2020 10:53

کتاب میں مختلف صحافیوں، تجزیہ نگاروں، کالم نویسوں اور علمائے کرام کی تحریریں اور آراء کو شامل کیا گیا ہے۔ کتاب میں شہید قاسم سلیمانی کی اتحاد امت کیلئے خدمات کو بھی پیش کیا گیا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ میں امریکی و اسرائیلی سازشوں سے بھی پردہ ہٹایا گیا ہے۔ کتاب میں مختلف شخصیات کے انٹرویوز، خطابات، شہید قاسم سلیمانی کے نایاب خطوط اور تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نوجوان صحافی توقیر کھرل کی کتاب "گمنامی سے دلوں کی حکمرانی تک، شہید قاسم سلیمانی" کا پہلا ایڈیشن ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگیا۔ لاہور میں مقیم صحافی توقیر کھرل نے حاج شہید قاسم سلیمانی کی بغداد میں شہادت کے بعد ان کی زندگی اور اُمت مسلمہ کیلئے خدمات کو کتابی شکل دی۔ کتاب میں مختلف صحافیوں، تجزیہ نگاروں، کالم نویسوں اور علمائے کرام کی تحریریں اور آراء کو شامل کیا گیا ہے۔ کتاب میں شہید قاسم سلیمانی کی اتحاد اُمت کیلئے خدمات کو بھی پیش کیا گیا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ میں امریکی و اسرائیلی سازشوں سے بھی پردہ ہٹایا گیا ہے۔ کتاب میں مختلف شخصیات کے انٹرویوز، خطابات، شہید قاسم سلیمانی کے نایاب خطوط اور تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔
 
کتاب میں سجاد میر، ہارون رشید، نصرت جاوید، زمرد نقوی، مفتی گلزار نعیمی، علامہ امین شہیدی، ثاقب اکبر، صابر کربلائی، تصور شہزاد، نذر حافی سمیت دیگر صحافیوں کی تحریریں بھی شامل ہیں۔ کتاب میں عراقی صحافی عالیجاہ منگیر کے تاثرات بھی شامل ہیں۔ قاسم سلیمانی کی جادوئی شخصیت کیلئے پاکستانیوں کے دل میں بہت زیادہ محبت پائی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ کتاب کا پہلا ایڈیشن ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگیا ہے۔ کتاب کے مولف توقیر کھرل نے "اسلام ٹائمز" کو بتایا کہ دوسرے ایڈیشن پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور بہت جلد کتاب کا دوسرا ایڈیشن بھی مارکیٹ میں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 843515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843515/شہید-قاسم-سلیمانی-کی-حیات-خدمات-پر-کتاب-کا-پہلا-ایڈیشن-ہاتھوں-ہاتھ-ب-ک-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org