QR CodeQR Code

ہمارے اتحادیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں جو ملک و قوم کے مفاد میں ہے، عثمان بزدار

9 Feb 2020 12:56

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اتحاد میں نفاق ڈالنے والوں کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی، حزب اختلاف سیاسی طور پر ناک آؤٹ ہو چکی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہمارے اتحادیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور یہ اتحاد ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اتحاد میں نفاق ڈالنے والوں کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔ عثمان بزدار کے مطابق حزب اختلاف سیاسی طور پر ناک آؤٹ ہو چکی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عمران خان جیسا شفاف اور ایماندار لیڈر ملنا کسی نعمت سے کم نہیں، وہ غریب عوام کا درد رکھنے والے رہنما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت سے زیادہ اچھا کام کر رہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی 15 ماہ ماضی کی حکومت  کے پانچ برس سے بہتر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر علاقے میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، پہلی مرتبہ عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ غریب اور محرومی کا شکار طبقات کی خدمت کا عزم کر رکھا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 843531

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843531/ہمارے-اتحادیوں-کے-ساتھ-اچھے-تعلقات-ہیں-جو-ملک-قوم-مفاد-میں-ہے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org