QR CodeQR Code

کورونا نے سارس وائرس کا ریکارڈ توڑ دیا

9 Feb 2020 13:49

چین میں کورونا وائرس سےہلاک افراد کی تعداد 813 ہو گئی جس کے بعد یہ تعداد سارس وائرس سے دنیا بھر میں ہوئی اموات سےبڑھ گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چین میں کورونا وائرس سےہلاک افراد کی تعداد 813 ہو گئی جس کے بعد یہ تعداد سارس وائرس سے دنیا بھر میں ہوئی اموات سےبڑھ گئی ہے۔ کورونا وائرس سے چین میں متاثر افراد کی تعداد 36 ہزار 693 ہو گئی ہے، یہ بیماری ووہان شہر میں دسمبر میں پھیلی تھی جس کے بعد اس نے چین کے مختلف حصوں اور دنیا کے 2 درجن سے زائد ممالک کو بھی متاثر کیا ہے۔

2002ءسے 2003ء کے درمیان سارس بیماری کے سبب 774 افراد ہلاک اور 8 ہزار 100 بیمار ہوئے تھے، یہ صورت حال 8 ماہ کےدوران 26 ملکوں میں پیش آئی تھی، جبکہ 45 فیصد اموات چین میں ہوئی تھیں۔ کورونا سے صرف ہوبے صوبے میں 780 افراد ہلاک اور 27 ہزار 100 بیمار ہوئے ہیں تاہم ہوبے میں نئے کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے اور آج صرف 2 ہزار 139 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو پچھلے ایک ہفتے کے دوران سب سے کم ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خطے میں کورونا وائرس کی صورتحال اب مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے، تاہم سنگاپور میں مزید 7 کیسز رپورٹ ہونے سے وہاں تعداد 40 ہو گئی ہے جبکہ فرانس کے پہاڑی مقام میں چھٹیاں گزارنے والے 5 برطانوی شہری بھی کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 843547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843547/کورونا-نے-سارس-وائرس-کا-ریکارڈ-توڑ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org