QR CodeQR Code

عوام کی مایوسی کو امید کی کرن سے بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

9 Feb 2020 14:45

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن تقسیم ہو تو حکومت فائدہ اٹھاتی ہے، جو موقف پہلے تھا آج بھی اسی پر قائم ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 23 فروری کو کراچی، یکم مارچ کو اسلام آباد میں مارچ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں مہنگائی کا راج ہے، اپوزیشن اپنا کردارادا کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں آج مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں آئینی اور منتخب حکومت کے قیام کیلئے مشاورت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تقسیم ہو تو حکومت فائدہ اٹھاتی ہے، جو موقف پہلے تھا آج بھی اسی پر قائم ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 23 فروری کو کراچی، یکم مارچ کو اسلام آباد میں مارچ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں مہنگائی کا راج ہے، اپوزیشن اپنا کردارادا کر رہی ہے، عوام کی مایوسی کو امید کی کرن سے بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
 
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ میں سیاسی فیصلوں کا دخل ہے، جس کے باعث نتائج آنے میں تاخیر ہوئی، سیاسی فیصلوں کی وجہ سے کچھ مشکلیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ناکام حکومت کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہے، بجلی، گیس اور پٹرول سمیت ہر چیز کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ مولانا نے کراچی میں جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 23 فروری کو کراچی میں بڑاجلسہ عام ہوگا جبکہ یکم مارچ کو اسلام آباد میں کنونشن کا انعقاد ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 843552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843552/عوام-کی-مایوسی-کو-امید-کرن-سے-بدلنے-کوشش-کر-رہے-ہیں-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org