QR CodeQR Code

کراچی، شہید قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس و رفقا کے چہلم کے عظیم مرکزی اجتماع کا آغاز ہوگیا

9 Feb 2020 17:09

مرکزی اجتماع چہلم سے مرکزی خطاب آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، ملی یکجہتی کونسل پاکستان و جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ رضی جعفر نقوی کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سپاہ قدس کے سربراہ شہید حاج جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی عراق کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس و شہید رفقاء کے چہلم کی مناسبت سے نشتر پارک میں عظیم الشان مرکزی اجتماع کا آغاز ہوگیا۔ کراچی کی شیعہ جماعتوں کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقدہ چہلم کے اجتماع میں خواتین، بچوں سمیت بڑی تعداد میں عوام شریک ہے۔ اجتماع گاہ میں شرکا کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جلسہ گاہ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، مجلس وحدت سندھ کے مرکزی رہنما علامہ مختار امامی، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ نثار قلندری، علامہ صادق جعفری، جمعیت علمائے پاکستان نورانی سندھ کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی سمیت شیعہ سنی علماء کرام و ذاکرین عظام بڑی تعداد میں شریک ہیں۔

مرکزی اجتماع چہلم میں شیعہ سنی علماءکرام و ذاکرین عظام کے خطابات جاری ہیں۔ مرکزی اجتماع چہلم سے مرکزی خطاب آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، ملی یکجہتی کونسل پاکستان و جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ رضی جعفر نقوی کرینگے۔ بعد نماز مغرب مرکزی مجلس عزا منعقد ہوگی، جس سے علامہ باقر حسین زیدی مصائب اہلبیتؑ بیان کرینگے، بعد معروف نوحہ خواں حضرات بارگاہ اہلبیت میں نوحہ خوانی کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 843559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843559/کراچی-شہید-قاسم-سلیمانی-ابو-مہدی-المہندس-رفقا-کے-چہلم-عظیم-مرکزی-اجتماع-کا-ا-غاز-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org