0
Sunday 9 Feb 2020 17:49

بلوچستان، موسلادھار بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی، متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنیکی ہدایت

بلوچستان، موسلادھار بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی، متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنیکی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں موسلادھار بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی ہے، پہلے سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کے نئے اسپیل کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات، سوراب، مستونگ، خضدار، آواران، گوادر، قلعہ عبداللہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، ژوب، پشین اور ہرنائی  میں بارشوں سمیت پہاڑوں پر برف پڑے گی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بارشوں سے سردی کم اور موسمی بیماریاں ختم ہوں گی۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کے پیشِ نظر پہلے سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 843566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش