0
Sunday 9 Feb 2020 18:06

کشمیر کو بین الاقوامی سازشوں کا مرکز بنا دیا گیا ہے، کفیل بخاری

کشمیر کو بین الاقوامی سازشوں کا مرکز بنا دیا گیا ہے، کفیل بخاری
اسلام ٹائمز۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ عالمی استعماری قوتیں پاکستان کیخلاف سازشوں کے ایجنڈے کو جاری رکھے ہوئے ہیں، کشمیر کو بین الاقوامی سازشوں کا مرکز بنا دیا گیا ہے، مخصوص طبقے کو ملک و قوم پر مسلط کر کے اپنے ایجنڈے کی تکمیل کرائی جا رہی ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر پر حکومتی خاموشی سوالیہ نشان ہے، معیشت قرضوں پر قرضے لیکر چلائی جا رہی ہے، ملک کو پلج کر کے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بیروز گاری پر کنٹرول کرنے میں حکومت بے بس نظر آ رہی ہے، وزیراعظم کا بیان کہ عوام کو ریلیف دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے، عوام کو سہولیات دینے کی بجاے منہ کا نوالہ چھینا جا رہا ہے، دینی و سیاسی جماعتوں کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خوشحالی اور امن اسلامی نظام کے نفاذ میں ہی مضمر ہے، اسلامی سزاؤں کے نفاذ سے ملک میں بڑھتی جرائم کی شرح کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 843569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش