QR CodeQR Code

لاہور، انقلاب اسلامی ایران کے حوالے سے خصوصی تقریب کل ہوگی

9 Feb 2020 18:23

جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں ہونیوالی تقریب سے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی خطاب کرینگے۔ تحریک کے ترجمان کے مطابق علامہ سید جواد نقوی اپنے خطاب میں انقلاب اسلامی کے مشرق وسطیٰ پر اثرات، مظلومین جہاں کی اُمید اور آمریت کیخلاف انقلاب کے اثرات پر روشنی ڈالیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے زیراہتمام انقلاب اسلامی ایران کی 41ویں سالگرہ کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تقریب 10 فروری بروز پیر بعد از نماز مغربین جامعہ عروۃ الوثقیٰ کی مسجد بیت العتیق میں ہوگی، جس سے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی خطاب کریں گے۔ تحریک کے ترجمان کے مطابق علامہ سید جواد نقوی اپنے خطاب میں انقلاب اسلامی کے مشرق وسطیٰ پر اثرات، مظلومین جہاں کی اُمید اور آمریت کے خلاف انقلاب کے اثرات پر روشنی ڈالیں گے۔ اس موقع پر علامہ سید جواد نقوی انقلاب اسلامی کیخلاف ہونیوالی سازشوں، امریکی و اسرائیلی منصوبوں، انقلاب کے خلاف مسلم حکمرانوں کو استعمار کی جانب سے گمراہ کرنے اور انقلاب کیخلاف سازشی منصوبہ بندی کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ علامہ سید جواد نقوی شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد خطے پر اثرات اور اتحاد امت کیلئے قاسم سلیمانی کی خدمات کے حوالے سے بھی بتائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 843573

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843573/لاہور-انقلاب-اسلامی-ایران-کے-حوالے-سے-خصوصی-تقریب-کل-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org