QR CodeQR Code

بلوچستان، ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 1 اہلکار شہید، 5 زخمی

9 Feb 2020 21:53

لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں ایف سی کی گاڑی گشت پر تھی کہ اس دوران سڑک کنارے پہلے سے نصب شدہ بم اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 5 زخمی ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں ایف سی کی گاڑی گشت پر تھی کہ اس دوران سڑک کنارے پہلے سے نصب شدہ بم اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 843599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843599/بلوچستان-ایف-سی-کی-گاڑی-کے-قریب-دھماکہ-1-اہلکار-شہید-5-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org