0
Sunday 9 Feb 2020 23:50

مستونگ، پولیس کی فائرنگ سے 2 مشتبہ افراد ہلاک

مستونگ، پولیس کی فائرنگ سے 2 مشتبہ افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بس اڈہ کے قریب پولیس کی فائرنگ سے 2 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق مستونگ میں نیو بس اڈہ کے قریب مشتبہ افراد کی تلاشی کے دوران ایک شخص سے دستی بم کی پنیں برآمد ہوئیں، تلاشی کے بعد دونوں افراد کو بھاگنے پر روکنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد نے پولیس سے ہاتھا پائی کی، اور ایک اہلکار کو اینٹ مار کر زخمی کردیا، اسلحہ چھیننے کی بھی کوشش کی گئی، جس پر اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے دونوں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، ملزمان کی شناخت کیلئے کارروائی کی جارہی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات ہورہی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 843607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش