0
Monday 10 Feb 2020 10:56

مقبوضہ کشمیر، کرفیو کا 190واں دن

مقبوضہ کشمیر، کرفیو کا 190واں دن
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرفیو اور پابندیوں کو آج 190 روز ہو گئے، لاک ڈاؤن اور کھانے پینے کے سامان اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جبکہ بھارتی فوج نے مزید پانچ کشمیری نوجوانوں کو بڈگام اور بانڈی پورہ سے گرفتار کر لیا ہے۔مقبوضہ وادی میں 190 ویں روز سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، شدید سردی میں گرم کپڑوں، کھانے پینے کے سامان اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

مقبوضہ وادی میں کشمیری رہنما محمد افضل گورو کی ساتویں برسی پر مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی کال دینے پر جے کے ایل ایف رہنماوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب حریت قیادت نے 11فروری کو مقبول بٹ کی برسی پر بھی ہڑتال کی اپیل کی ہے جبکہ بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تہاڑ جیل میں مدفون شہدا کے جسد خاکی ورثا کے حوالے کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 843646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش