QR CodeQR Code

طالبان وفد کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات

10 Feb 2020 11:24

قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امن مذاکرات اور اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ قطر میں طالبان نے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور قطری وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں امن مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوا۔ قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ ملا برادر کی قیادت میں قطر دفتر کے طالبان وفد نے امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد اور قطر کے وزیرخارجہ سے دوحہ میں ملاقات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں امن مذاکرات اور اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 843654

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843654/طالبان-وفد-کی-زلمے-خلیل-زاد-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org