0
Monday 10 Feb 2020 12:55

پشاور میں کرونا وائرس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آگیا

پشاور میں کرونا وائرس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آگیا
اسلام ٹائمز۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کا ایک اور مشتبہ کیس داخل ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آیا ہے۔ 23 سالہ ضیاء الرحمٰن کا تعلق ارمڑ سے ہے اور وہ چین سے آیا ہے۔ ضیاء الرحمٰن کو ایل آر ایچ میں قائم کرونا آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشتبہ مریض کے خون کے نمونے فوری طور پر این آئی ایچ بھجوا دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل بھی پشاور میں کورونا وائرس کے مشتبہ کیس سامنے آتے رہے ہیں، تاہم اب تک کسی مریض میں اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 843687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش