QR CodeQR Code

پاکستان تحریک انصاف ملک کی امیر ترین جماعت

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیل جاری کر دی

10 Feb 2020 14:08

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک کی سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق 125 سے زائد رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں صرف 82 سیاسی جماعتوں نے تفصیلات جمع کرائیں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کے اثاثے 22 کروڑ 53 لاکھ روپے ہیں اور ان کے اثاثوں میں ایک سال کے دوران 9 کروڑ روپے کی کمی آئی، پی ٹی آئی نے ایک سال میں 50 کروڑ 87  لاکھ روپے سے زائد اخراجات ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک کی سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق 125 سے زائد رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں صرف 82 سیاسی جماعتوں نے تفصیلات جمع کرائیں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کے اثاثے 22 کروڑ 53 لاکھ روپے ہیں اور ان کے اثاثوں میں ایک سال کے دوران 9 کروڑ روپے کی کمی آئی، پی ٹی آئی نے ایک سال میں 50 کروڑ 87  لاکھ روپے سے زائد اخراجات ہوئے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے پاس 16 کروڑ روپے کا بینک بیلنس ہے اور پارٹی نے 2 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کیے اور آمدن 57 لاکھ ہوئی جب کہ مسلم لیگ (ن) کے اثاثوں کی مالیت 8 کروڑ 17 لاکھ روپے ہے، مسلم لیگ (ن) کی 1 کروڑ 55 لاکھ روپے آمدن اور 20 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے پاس 4 کروڑ 19 لاکھ کے اثاثے ہیں، ایم کیو ایم نے چندے کی مد میں 4 کروڑ 79 لاکھ روپے اکٹھے کیے، جماعت اسلامی 90 لاکھ 18 ہزار روپے کے اثاثوں کی مالک ہے، (ق) لیگ کے پاس 4 کروڑ 99 لاکھ روپے مالیت کے اثاثے ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کے پاس 2 لاکھ 31 ہزار روپے کا بینک بیلنس ہے، جب کہ شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ غریب ترین سیاسی جماعتوں میں شامل ہے جس کے اکاؤنٹ میں ڈھائی لاکھ روپے موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 843704

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843704/الیکشن-کمیشن-نے-سیاسی-جماعتوں-کے-اثاثوں-کی-تفصیل-جاری-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org