QR CodeQR Code

میڈیا چاہتا ہے میں گورنر سندھ سے بات کرنا چھوڑ دوں، وزیراعلیٰ سندھ

10 Feb 2020 16:06

بلدیہ ٹاؤن کراچی میں انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم نے آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، آئی جی سندھ کے معاملے پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے اور میں کابینہ کے فیصلے کا پابند ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میڈیا چاہتا ہے کہ میں گورنر سندھ سے بات کرنا چھوڑ دوں، جو کہانیاں بنانی ہیں بنائیں، گورنر کو کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتا رہوں گا۔ بلدیہ ٹاؤن میں انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم نے آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، آئی جی سندھ کے معاملے پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے اور میں کابینہ کے فیصلے کا پابند ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ نے ذومعنی جملے استعمال کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، میڈیا چاہتا ہے کہ میں گورنر سندھ سے بات کرنا چھوڑ دوں، جو کہانیاں بنانی ہیں بنائیں، گورنر کو کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتا رہوں گا۔ پولیو مہم کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیو کے بڑھتے کیسز ہمارے لئے بڑا چیلنج بن گئے ہیں، اس 7 روزہ مہم میں صوبے بھر میں 23 لاکھ بچوں کو پولیو کے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، کیونکہ اس سال پولیو کے 5 کیسز سندھ میں رپورٹ ہوچکے ہیں جو بہت دکھ کی بات ہے۔


خبر کا کوڈ: 843735

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843735/میڈیا-چاہتا-ہے-میں-گورنر-سندھ-سے-بات-کرنا-چھوڑ-دوں-وزیراعلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org