QR CodeQR Code

وطن واپس آنا چاہتے ہیں مگر آنے نہیں دیا جا رہا، افغانستان میں موجود پاکستانی قبائل

10 Feb 2020 17:09

شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے متاثرین نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اپیل کی ہے کہ ان کی وطن واپسی کیلئے حکومت انتظامات کرے، قبائلیوں کے مطابق انہیں افغان فورسز کی جانب سے شدید تنگ کیا جاتا ہے اور انگور اڈہ تک جانے کی اجازت نہیں، اگر کسی طریقے انگور اڈا پہنچ بھی جائیں تو دس ہزار فی کس کے حساب سے رشوت طلب کی جاتی ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں موجود پاکستانی قبائلیوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کی وطن واپسی کیلئے حکومت اقدامات کرے کیونکہ انہیں وطن واپس آنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کئی قبائلیوں نے آپریشن ضرب عضب کے دوران افغانستان کے علاقے گلان کیمپ اور پکتیکا برمل کیمپ ہجرت کی تھی۔ انتہائی مشکل حالات میں افغانستان کے اندر کئ سال گزارنے کے بعد اب یہ متاثرین پرامن طریقے سے اپنے وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پہ جاری رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے متاثرین نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اپیل کی ہے کہ ان کی وطن واپسی کیلئے حکومت انتظامات کرے، قبائلیوں کے مطابق انہیں افغان فورسز کی جانب سے شدید تنگ کیا جاتا ہے اور انگور اڈہ تک جانے کی اجازت نہیں، اگر کسی طریقے انگور اڈا پہنچ بھی جائیں تو دس ہزار فی کس کے حساب سے رشوت طلب کی جاتی ہے۔ جو کہ غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں اس کے علاوہ افغان ملٹری فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے بے جا تنگ کیا جاتا ہے۔ ان قبائلیوں نے اپیل کی ہے کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پہ ان کی وطن واپسی کیلئے اقدامات کرے۔ 


خبر کا کوڈ: 843755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843755/وطن-واپس-ا-نا-چاہتے-ہیں-مگر-ا-نے-نہیں-دیا-جا-رہا-افغانستان-میں-موجود-پاکستانی-قبائل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org