0
Monday 10 Feb 2020 18:42

جماعت اسلامی سندھ کا 20 فروری کو مہنگائی کیخلاف رابطہ عوام مہم چلانے کا اعلان

جماعت اسلامی سندھ کا 20 فروری کو مہنگائی کیخلاف رابطہ عوام مہم چلانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ نے 20 فروری سے مہنگائی کے خلاف کراچی تا کشمور صوبے بھر میں رابطہ عوام دعوت الی اللہ مہم کا اعلان کر دیا، صوبائی نائب امیر ممتاز حسین سہتو مہم کے انچارج مقرر کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قباءآڈیٹوریم کراچی میں منعقدہ جماعت اسلامی سندھ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ موجودہ حکومت اور مہنگائی اللہ کا عذاب ہے، تبدیلی کے نام پر عوام سے دھوکہ کیا گیا، نجات کا واحد راستہ راستہ رجوع الی اللہ اور توبہ استغفار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط و عوام دشمن پالیسیوں سے کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا زندہ رہنا مشکل بنا دیا گیا ہے، جبکہ ریاست مدینہ کے نعرے کے نام پربے حیائی، قادیانیت اور سیکولر نصاب تعلیم کے ذریعے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا اور اسلام و کلمہ طیبہ کے نام سے معرض وجود میں آنے والی مملکت کو یہودی ریاست بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ حکمرانوں کی ایسی کسی بھی سازش کو اہلیان پاکستان کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ صوبائی امیر نے زور دیا کہ رابطہ عوام مہم کے ذریعے بڑے پیمانے پر لوگوں سے رابطہ کر کے حکومت کے اسلام و عوام دشمن اقدامات سے آگاہ اور رجوع الی اللہ کی دعوت دی جائے، تاکہ ملک و قوم مسائل سے نجات حاصل کر سکے۔ رابطہ عوام مہم کے حوالے سے 22 فروری کو سکھر میں اپر سندھ اور 23 فروری کو حیدرآباد میں لوئر سندھ کے امراء اضلاع کے اجلاس منعقد کئے جائیں گے، جس میں مزید اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ اجلاس میں قیم صوبہ کاشف سعید شیخ، نائب امراء و نائب قیمین بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 843775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش