QR CodeQR Code

فضل الرحمان اپوزیشن کو تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، محفوظ مشہدی

10 Feb 2020 19:16

جے یو پی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کا ایجنڈا ہمیشہ حکومت کے فائدے میں رہا ہے، اس لئے مولانا فضل الرحمان سولو فلائٹ کی بجائے اپوزیشن کے ساتھ مل کر حکومت کی تبدیلی کی کوشش کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما اور پی پی 68 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر پیر محفوظ مشہدی نے مولانا فضل الرحمن کی تنہا سیاسی سرگرمیوں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ اپوزیشن کو تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں، تاکہ حکومت کو فائدہ پہنچا سکیں، وہ اکثر سولو فلائٹ کرتے ہیں تو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اپوزیشن کی بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو نظر انداز کرکے وہ اپوزیشن کی تقسیم اور پی ٹی آئی کی حکومت کی خدمت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جے یو پی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سردار محمد خان لغاری اور دیگر رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پیر محفوظ مشہدی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کا ایجنڈا ہمیشہ حکومت کے فائدے میں رہا ہے، اس لئے مولانا فضل الرحمان سولو فلائٹ کی بجائے اپوزیشن کے ساتھ مل کر حکومت کی تبدیلی کی کوشش کریں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ نئی پارلیمنٹ کی تشکیل، اسے بااختیار بنانے، ووٹ کو عزت دینے اور مڈٹرم الیکشن سمیت جو بھی مطالبات ہیں، متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اکیلے جدوجہد کا کوئی فائدہ پہلے ہوا نہ اب ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 843776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843776/فضل-الرحمان-اپوزیشن-کو-تقسیم-کرنے-کے-ایجنڈے-پر-عمل-پیرا-ہیں-محفوظ-مشہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org