QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف 14 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

10 Feb 2020 19:21

جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج 14 فروری سے شروع ہوگا۔ جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق لاہور میں احتجاج کی قیادت کریں گے، ملک بھر کے تمام اضلاع میں جماعت اسلامی کے امراء احتجاجی مظاہروں کی قیادت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کا عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے فیصلہ، جماعت اسلامی مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کرے گی۔ جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج 14 فروری سے شروع ہوگا۔ جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق لاہور میں احتجاج کی قیادت کریں گے، ملک بھر کے تمام اضلاع میں جماعت اسلامی کے امراء احتجاجی مظاہروں کی قیادت کریں گے۔ قیصر شریف کے مطابق سینٹر سراج الحق کی جانب سے اعلی قیادت کو احتجاج کی تیاریوں کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کیلئے زندگی اجیرن کر دی ہے، مہنگائی کا سلسلہ ہے کہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، آٹے، چینی اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں عام آدمی کے بس سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 843780

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843780/جماعت-اسلامی-کا-مہنگائی-کیخلاف-14-فروری-کو-ملک-گیر-احتجاج-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org