QR CodeQR Code

جماعت اسلامی نے تعلیمی نصاب اسلامی اقدار کے مطابق بنانے کا مطالبہ کر دیا

10 Feb 2020 19:45

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پورے ملک کیلئے یکساں نصاب تعلیم کا وعدہ کیا تھا مگر نصاب تعلیم میں پاکستان کی بجائے امریکہ کا رنگ نظر آ رہا ہے، نئے نصاب میں جہاد کی آیات نکالی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق نصاب تعلیم میں اسلامی اقدار کو اولیت دی جائے، ہمیں امریکہ اور مغرب کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنی اقدار کو دیکھنا چاہئیے۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر محمد ابراہیم کی لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس، حکومت سے نصاب تعلیم کو اسلامی اقدار کے مطابق کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ سفارشات نہ ماننے پر احتجاج کی دھمکی بھی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر محمد ابراہیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پورے ملک کیلئے یکساں نصاب تعلیم کا وعدہ کیا تھا مگر نصاب تعلیم میں پاکستان کی بجائے امریکہ کا رنگ نظر آ رہا ہے، نئے نصاب میں جہاد کی آیات نکالی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق نصاب تعلیم میں اسلامی اقدار کو اولیت دی جائے، ہمیں امریکہ اور مغرب کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنی اقدار کو دیکھنا چاہئیے۔

پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ پی ٹی آے کی حکومت اسلامی نظام کو دیکھے، ارباب اختیار مغرب کے مسودہ کو واپس لے اور اسلامی نصاب تعلیم اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی نصاب سے جہاد اور اسلامی اقدار کو نکالا گیا تو مزاحمت کا حق محفوظ رکھتے ہیں، حکومت نے سفارشات نہ مانیں تو اسے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے عدالتی دروازہ بھی کٹھکٹھائیں گے، ہمیں عدالتوں سے زیادہ توقع نہیں، حکومت مقابلے کے امتحان بھی اردو میں کروائے، عدلیہ کی زبان بھی انگریزی میں ہے، پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کی زبان بھی انگریزی ہے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ سمیت پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کی زبان اردو میں کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 843787

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843787/جماعت-اسلامی-نے-تعلیمی-نصاب-اقدار-کے-مطابق-بنانے-کا-مطالبہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org