0
Monday 10 Feb 2020 21:46
صدی کی ڈیل

3 دہائیوں پر محیط مذاکرات کا نتیجہ غیرقانونی اسرائیلی قبضے کے سوا کچھ نہیں، فلسطینی وزیراعظم

3 دہائیوں پر محیط مذاکرات کا نتیجہ غیرقانونی اسرائیلی قبضے کے سوا کچھ نہیں، فلسطینی وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ ایتھوپیا کے دارالحکومت "آدیس آبابا" میں منعقد ہونیوالے افریقی اتحاد کے سربراہی اجلاس میں  فلسطینی وزیراعظم "محمد اشتیہ" نے اپنے خطاب کے دوران افریقی ممالک سے "صدی کی ڈیل" نامی امریکی اسرائیلی منصوبے کی مخالفت اور بین الاقوامی صلح پر ایک خصوصی نشست منعقد کرنیکا مطالبہ کیا۔ افریقی اتحاد کے 33ویں سربراہی اجلاس کا "بندوقیں رکھ کر افریقی ترقی کیلئے فضا قائم کرنے کا عزم" کے عنوان سے آج ایتھوپیا کے دارالحکومت میں آغاز ہو گیا ہے جس میں فسلطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ فلسطین بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق ایک سیاسی حل کا محتاج ہے لیکن "صدی کی ڈیل" نامی اس منصوبے کے ذریعے فلسطین پر تھونپی جانیوالی اسرائیلی خواہشات اور غیرقانونی اسرائیلی قبضے کو جائز قرار دینے کی سازش کی جا رہی ہے جو بین الاقوامی قوانین کے بھی خلاف ہے۔

فلسطینی وزیراعظم نے افریقی اتحاد کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کا عنوان "بندوقیں رکھ کر افریقی ترقی کیلئے فضا قائم کرنے کا عزم"، ایک عالمی موضوع ہے جو کسی ملک کی حدود میں قید نہیں جبکہ اس شعار کو دنیا کے دوسرے علاقوں خصوصا فلسطین میں بھی جاری کیا جانا چاہئے تاکہ فلسطین کیطرف تانی گئی غاصب صیہونیوں کی بندوقیں بھی رکھوائی جا سکیں۔ انہوں نے فسلطین کیساتھ افریقی ممالک کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے زیر نگرانی اسرائیل کیساتھ مذاکرات کا تجربہ کوئی بھی ایسا راہ حل دینے سے قاصر ہے جسکا نتیجہ آزاد فلسطینی مملکت کا قیام اور غیرقانونی قبضے کا اختتام ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کیساتھ گزشتہ 3 دہائیوں سے جاری مذاکرات کے طریقۂ کار پر اب نظر ثانی کرنے کا وقت ہے کیونکہ 29 سال سے جاری ان مذاکرات کا نتیجہ غیرقانونی اسرائیلی قبضے کے سوا کچھ نہیں نکلا۔
خبر کا کوڈ : 843799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش