0
Monday 10 Feb 2020 22:33

برطانیہ تب ہی بڑا ہو سکتا ہے جب وہ اپنی خارجہ سیاست میں خودمختار ہو، چینی سفیر

برطانیہ تب ہی بڑا ہو سکتا ہے جب وہ اپنی خارجہ سیاست میں خودمختار ہو، چینی سفیر
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں چینی سفیر "لیوشیاؤمنگ" نے برطانیہ کیطرف سے چینی ادارے "ہواوے" کو برطانوی پیشرفتہ انٹرنیٹ کا ٹھیکہ دیئے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے برطانوی فیصلوں میں دوسرے ممالک، خصوصا امریکہ کی مداخلت پر اسے خبردار کیا ہے۔ چینی سفیر نے برطانوی خبررساں ادارے (BBC) کو انٹرویو دیتے ہوئے "ہواوے" کمپنی کے چینی حکومت کیساتھ کسی قسم کے رابطے کا انکار کیا اور کہا ہے کہ ہواوے ایک خودمختار اور نجی کمپنی ہے۔ بی بی سی کے میزبان کے اس سوال پر کہ برطانوی حکومت کیطرف سے پیشرفتہ انٹرنیٹ کے ٹھیکے کو ایک چینی کمپنی کو دیئے جانے کا فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیض و غضب کا باعث بنا ہے تو کیا آپ اس بات سے خوش ہیں کہ برطانوی حکومت نے آپکی طرفداری کی ہے؟ چینی سفیر نے کہا کہ ہم اس بات کی پوری اجازت دیتے ہیں کہ برطانوی وزیراعظم امریکی صدر کیساتھ اپنے معاملات خود نمٹائیں، البتہ ہمیشہ سے ہمارا کہنا یہی ہے کہ برطانیہ تب ہی بڑا ہو سکتا ہے جب وہ اپنی خارجہ سیاست میں خودمختار ہو، لہذا ہمیں امید ہے کہ برطانوی وزیراعظم کا فیصلہ نہیں بدلے گا کیونکہ یہ برطانیہ اور ہمارے آپسی تعاون کے فائدے میں ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے چین کیساتھ اپنی تجارتی جنگ میں ایک عرصے سے چینی درآمدات پر کئی گنا ٹیکس اور اسی چینی کمپنی پر متعدد محدودیتیں عائد کر رکھی ہیں جبکہ امریکی نائب صدر مائیک پنس نے برطانوی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ چینی کمپنی "ہواوے" کیساتھ تجارتی قرارداد "لندن اور واشنگٹن کے مابین ہوئے بین الاقوامی تجارتی معاہدے" کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ اسی طرح امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپیو نے بھی چند روز قبل برطانیہ کے اپنے سفر کے دوران برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ چینی کمپنی "ہواوے" کیساتھ دستخط شدہ اپنا تجارتی معاہدہ توڑ ڈالے۔ اس حوالے سے امریکیوں کا کہنا ہے کہ چینی حکومت اس کمپنی کے ذریعے دوسرے ممالک کی جاسوسی کرتی ہے تاہم ارتباطی ٹیکنالوجی کے آلات بنانیوالی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی "ہواوے" نے ہمیشہ اس کا انکار کیا ہے جبکہ دوسرے یورپی ممالک کیطرح جرمنی بھی اپنے ملکی 5G انٹرنیٹ کا ٹھیکا "ہواوے" کو ہی دینے چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 843800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش