QR CodeQR Code

حکومت بالشخیل پاراچنار کا مسئلہ فوری طور پر حل کرے، علامہ وحید کاظمی

10 Feb 2020 22:43

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ بالشخیل میں جس زمین پر جس کا حق بنتا ہے، اسے ادا کیا جائے، نہ تو ہم کسی کا حق غصب کرنا پسند کرتے ہیں اور نہ اپنا حق کسی کو دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ حکومت پاراچنار میں بالشخیل کی اراضی کا مسئلہ فوری طور پر حل کرے، ایم ڈبلیو ایم مقامی طوری قبائل کی قیادت اور علمائے کرام کے موقف کی ہر صورت میں حمایت کرے گی۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ بالشخیل میں جس زمین پر جس کا حق بنتا ہے، اسے ادا کیا جائے، نہ تو ہم کسی کا حق غصب کرنا پسند کرتے ہیں اور نہ اپنا حق کسی کو دیں گے۔ حکومت عرصہ دراز سے اس مسئلہ سے مسلسل چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہے، اب مقامی لوگوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوتا نظر آتا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت امن و امان قائم رکھنے میں سنجیدہ ہے تو اسے یہ مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا۔ اگر حکومت توجہ دے تو یہ معاملہ چند دنوں میں حل ہوسکتا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت سے بات چیت ہوئی ہے، لیکن ابھی تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آسکا، جوکہ افسوسناک ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 843803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843803/حکومت-بالشخیل-پاراچنار-کا-مسئلہ-فوری-طور-پر-حل-کرے-علامہ-وحید-کاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org