QR CodeQR Code

عمران خان جھوٹوں اور چوروں کے سردار ہیں، اختیار ولی

10 Feb 2020 23:18

اپنے ایک بیان میں نون لیگ خیبر پختونخوا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے نوٹس بیوروکریسی کیخلاف منظور نہیں۔ عمران خان گندم، چینی سکینڈل میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کیخلاف ایکشن لیکر دکھائیں۔ پنجابی فلموں کے ڈائیلاگ مارنے سے غریب عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان مسلم لیگ نون خیبر پختونخواہ اختیار ولی خان نے پرویز خٹک کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پرویز خٹک نے بی آر ٹی پراجیکٹ کی ابتدائی لاگت 29 ارب روپے بتائی تھی۔ اب 66 ارب بتا کر بھی قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ 100 ارب روپے میں ایک نیا پشاور تعمیر کر کے دے سکتے ہیں۔ پرویز خٹک اور شوکت یوسفزئی دونوں کو پشاور چوک یادگار میں مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں۔ عمران خان جھوٹوں اور چوروں کے سردار ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے نوٹس بیوروکریسی کیخلاف منظور نہیں۔ عمران خان گندم، چینی سکینڈل میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کیخلاف ایکشن لیکر دکھائیں۔ پنجابی فلموں کے ڈائیلاگ مارنے سے غریب عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 843808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843808/عمران-خان-جھوٹوں-اور-چوروں-کے-سردار-ہیں-اختیار-ولی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org