0
Monday 10 Feb 2020 23:17

آٹا بحران کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیئے، صدر عارف علوی

آٹا بحران کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیئے، صدر عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ حکومت کو مافیا سے نمٹنے کے لیے ہمت کرنا ہوگی اور آٹا بحران کے ذمہ داروں کو فارغ کرنا چاہیے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ملک میں مجموعی طور پر مہنگائی ہے، مہنگائی سے میں اتنا ہی پریشان ہوں جتنا عام آدمی ہے، چیزوں پر سبسڈی ختم کرنے سے مہنگائی ہوئی، آٹے کا بحران انتظامی مسئلہ تھا، اس بحران کے ذمہ داروں کو فارغ کرنا چاہیے۔ صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ 2 سال میں 22 لاکھ لوگوں کا بیروزگار ہونا تشویشناک ہے، مافیا ہر حکومت میں موجود ہوتے ہیں، یہ لوگ حکومت کے ذریعے کام کرتے ہیں، حکومت کو مافیا سے نمٹنے کے لیے ہمت کرنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 843813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش