0
Monday 10 Feb 2020 21:59

وزیراعظم سے پوچھوں گا کہ فضل الرحمان کو کس نے گارنٹی دی، علی زیدی

وزیراعظم سے پوچھوں گا کہ فضل الرحمان کو کس نے گارنٹی دی، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ انہیں گارنٹی دی گئی تھی، پوچھنا چاہتا ہوں فضل الرحمان کو گارنٹی کس نے دی تھی۔؟ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ہمارے دھرنے اور مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں فرق تھا، ہم 2 سال بعد 4 حلقے کھلوانے آئے تھے، لیکن حکومت گرانے نہیں، جبکہ مولانا فضل الرحمان چند ماہ بعد ہی حکومت گرانے پہنچ گئے تھے۔ علی زیدی نے کہا کہ کابینہ میں وزیراعظم سے پوچھوں گا کہ فضل الرحمان کو کس نے گارنٹی دی، فضل الرحمان کے دعوے سے متعلق کل کابینہ میں گفتگو کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ لے کر اسمبلی میں آئے ہیں، یہ لوگ پہلی مرتبہ کامیاب نہیں ہوئے تو اب ایسی باتیں کر رہے ہیں، اسحاق ڈار کو ورلڈ بینک 1999ء میں بھی کہہ چکا ہے کہ اعداد و شمار فکس کرتا ہے، ورلڈ بینک نے گذشتہ دور میں بھی کہا کہ اسحاق ڈار اعداد و شمار فکس کرتا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گذشتہ دور میں روپے کی قدر مصنوعی رکھی، برآمدات میں اضافہ نہیں کیا گیا، مہنگائی کا جن ورثے میں ملا، ہر ڈبہ خالی یا سوراخ والا ملا۔
خبر کا کوڈ : 843830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش