0
Monday 10 Feb 2020 22:12

متحدہ عرب امارات میں خوفناک حادثہ، پاکستانی جاں بحق

متحدہ عرب امارات میں خوفناک حادثہ، پاکستانی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القوین میں کنٹینر ایک منی بس پر جا گرا، جس کے نتیجے میں پاکستانی ڈرائیور دب کر جاں بحق ہوگیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق ام القوین کی مصروف شاہراہ پر خوفناک حادثہ پیش آیا، ٹرک پر رکھا کنٹینر توازن برقرار نہ رکھ سکا اور منی بس پر جا گرا۔ بھاری بھرکم کنٹینر گرنے سے منی بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جس میں سوار پاکستانی ڈرائیور دب کر جان کی بازی ہار گیا، جبکہ اس کا سری لنکن ساتھی شدید زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایمرجنسی نمبر پر کال موصول ہوئی تو طبی ٹیمیں اور مقامی پولیس کو فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا، میڈیکل ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی ڈرائیور دم توڑ چکا تھا، جبکہ دوسرے شخص کو شدید زخمی حالت میں نکالا گیا۔ پولیس کے مطابق لاش اور زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی شناخت کی گئی، زخمی کی حالت تشویشناک ہے اور ڈاکٹرز جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ ٹرک ڈرائیور کے خلاف درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم فوری طور پر کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
خبر کا کوڈ : 843832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش