QR CodeQR Code

ایرانی جوابی کارروائی

عین الاسد فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں زخمی ہونیوالے امریکی فوجیوں کی تعداد میں پھر اضافہ

11 Feb 2020 03:39

ایرانی جوابی کارروائی کے فورا بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کسی بھی امریکی فوجی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ "سب ٹھیک ہے" جبکہ کچھ ہی دنوں کے بعد امریکہ کیطرف سے انتہائی محتاطانہ انداز میں زخمیوں کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار بیان کئے جانے لگے تھے اور متعدد بیانات میں 11 سے لیکر 64 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا گیا تھا تاہم اب 100 فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپاہ پاسداران کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور انکے ہمراہ عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور دوسرے ساتھیوں کی امریکی ہوائی حملے میں شہادت کے جواب میں ایران کیطرف سے عراق میں موجود سب سے بڑے امریکی فوجی اڈے پر جوابی میزائل حملوں میں ہونیوالے امریکی جانی نقصان میں اضافہ تاحال جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی جوابی کارروائی کے فورا بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امریکی فوجی اڈے پر کسی بھی امریکی فوجی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ "سب ٹھیک ہے" جبکہ کچھ ہی دنوں کے بعد امریکہ کیطرف سے انتہائی محتاطانہ انداز میں زخمیوں کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار بیان کئے جانے لگے تھے اور متعدد بیانات میں 11 سے لیکر 64 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا گیا تھا تاہم اب 100 فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی خبررساں ایجنسی "روئٹرز" نے ایک اعلی امریکی فوجی افسر سے نقل کیا ہے کہ عین الاسد نامی امریکی فوجی اڈے پر ایرانی جوابی کارروائی میں زخمی و ہلاک ہونیوالے امریکی فوجیوں کی تعداد امریکی اعتراف سے کہیں زیادہ ہے۔ اس بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کا لکھنا ہے کہ ایک اعلی سطحی امریکی فوجی افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ عین الاسد پر ایرانی جوابی کارروائی میں 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ امریکی وزارت دفاع اس خبر پر اپنا ردعمل ظاہر کرنے سے انکاری ہے۔ واضح رہے کہ اس امریکی فوجی اڈے پر ایرانی جوابی کارروائی میں ہونیوالے میزائل حملے کو، جس میں 13 ایرانی بیلسٹک میزائل فائر کئے گئے تھے، عالمی فوجی تجزیہ نگاروں کیطرف سے انتہائی ماہرانہ اور ایکوریٹ قرار دیا گیا تھا جو ٹھیک اپنے اہداف کے اوپر جا لگے تھے۔


خبر کا کوڈ: 843836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843836/عین-الاسد-فوجی-اڈے-پر-ایرانی-حملے-میں-زخمی-ہونیوالے-امریکی-فوجیوں-کی-تعداد-پھر-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org