QR CodeQR Code

اسلام آباد میں انقلاب اسلامی ایران کی 41 ویں سالگرہ کی تقریب، اہم شخصیات کی شرکت

11 Feb 2020 08:28

وفاقی وزیر علی زیدی نے خطاب میں کہا کہ تمام پابندیوں کے باوجود ایران نے ترقی کرکے دیگر اسلامی ممالک کے لیے مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران مسئلہ کشمیر پر مسلسل پاکستان کے ساتھ ہم آواز ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کی 41 ویں سالگرہ کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی تھے۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پاکستان اور ایران کے قومی ترانوں سے ہوا، جنہیں ننھے معصوم بچوں نے اپنی سریلی آواز میں پڑھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ پاکستان اور ایران ہمسایہ ممالک ہیں اور ان کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ تمام پابندیوں کے باوجود ایران نے ترقی کرکے دیگر اسلامی ممالک کے لیے مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران مسئلہ کشمیر پر مسلسل پاکستان کے ساتھ ہم آواز ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 843845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843845/اسلام-ا-باد-میں-انقلاب-اسلامی-ایران-کی-41-ویں-سالگرہ-تقریب-اہم-شخصیات-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org