0
Tuesday 11 Feb 2020 09:22

اٹک، شہدائے مقاومت کے چہلم کی مناسبت سے شیعہ علماء کونسل کا تعزیتی اجتماع

اٹک، شہدائے مقاومت کے چہلم کی مناسبت سے شیعہ علماء کونسل کا تعزیتی اجتماع
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ضلع اٹک اور انجمن سپاہ عباسؑ کے زیر اہتمام شہدائے اسلام شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مهدی المهندس اور انکے شہید ساتهیوں کے چہلم کی مناسبت سے جنڈ شہر، امام بارگاہ قصر عباس محلہ حسین آباد میں عظیم الشان تعزیتی اجتماع ہوا، جس میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی۔ شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر، مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی راہنما علامہ شبیر حسن میثمی، ضلعی صدر جناب سید وقار حیدر نقوی، ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ عابد حسین شجاعی، خطیب آل محمد ص جناب علامہ ناصر عباس نجفی آف پدهراڑ اور دیگر مقامی علماء نے خطاب کیا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 843851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش