0
Tuesday 11 Feb 2020 09:34

پی ٹی آئی کی حکومت کیخلاف لندن پلان بن رہا ہے، ندیم افضل چن

پی ٹی آئی کی حکومت کیخلاف لندن پلان بن رہا ہے، ندیم افضل چن
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے ٹی وی ٹاک شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے خلاف لندن پلان بن رہا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے کہا کہ وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمٰن کے اس بیان پر تحقیقات کا کہا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے 3 ماہ میں استعفٰی اور انتخابات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ آج ترجمانوں کے اجلاس میں دھرنے کی سازش پر بات ہوئی، یہ جمہوریت کے خلاف سازش ہوئی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی اور رہنماء مسلم لیگ (ق) پرویز الٰہی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ترجمان وزیراعظم نے کہا کہ پرویز الٰہی اتحادی ہیں، ان پر ابھی بات نہیں کرنا چاہتا۔
خبر کا کوڈ : 843853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش